11 Dec 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ایک بار پھر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 930 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا، بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران اچانک شدید مندی چھا گئی جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔