اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کر رہی ہیں، مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا ہے، پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے بھی معاہدہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں، مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے، ایک صوبے میں جس جماعت کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی ہے، سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک ٹریک پر آتا کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے، پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا، جنہوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنا دیئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے