کونسا اداکار شازیہ منظور کی شادی کیلئے منتیں کرتا رہا؟گلوکارہ نے دلچسپ قصہ سنا دیا
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے شادی کیلئے منتیں کرنے والے اداکار کا دلچسپ واقعہ مداحوں کیساتھ شیئر کردیا۔
حال ہی میں گلوکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات چیت کی۔شازیہ منظور نے بتایا کہ افواہیں ہیں میری شادی ہوچکی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، میری شادی ابھی نہیں ہوئی لیکن بہت جلد ہوجائے گی جس کے بعد میں اعلان کروں گی۔
گلوکارہ نے ایک قصہ سنایا کہ کچھ عرصہ قبل پشاور کا ایک اداکار مسلسل انہیں ایک ماہ تک شادی کے میسجز کرتا رہا، کہتا رہا کہ وہ میری محبت میں گرفتار ہے اور میں اسے نظر انداز کرتی رہی جس کے بعد وہ تھک گیا۔انہوں نے بتایا کہ منتیں کرنے والے اس اداکار نے بعد میں تھک کے میسج کیا کہ شادی نہیں کرنی تو نہ کریں لیکن آئمہ بیگ، حمیرا ارشد یا حمیرا چنا میں سے کسی گلوکارہ کا نمبر دے دیں۔
شازیہ منظور نے شادی کی پیشکش کرنے والے اداکار کا نام نہیں بتایا لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا کہ اس کا تعلق پشاور سے ہے۔