اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

09 Dec 2024
09 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد کرپشن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ نے اس عالمی دن کو منانے کا فیصلہ اکتوبر 2003ء میں کیا تھا، اِس دن کو عالمگیر سطح پر منانے کا مقصد دنیا کی توجہ رشوت اور کرپشن جیسی برائی کے پھیلاؤ کی طرف مبذول کرانا اور دنیا کو یہ بتانا ہے کہ اِس طرف کچھ توجہ دیں اور کرپشن کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کریں۔

رواں سال اقوامِ متحدہ کی طرف سے انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کا عنوان "بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا، کل کی سالمیت کی تشکیل" رکھا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن ڈے پوری دنیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کا اعلان ہے، اقوامِ متحدہ نے پوری دنیا کی حکومتوں کو بدعنوانی کے خلاف ہاتھ سے ہاتھ ملا کر اتحاد کو فروغ دینے کی دعوت دی ہے۔

انسداد بدعنوانی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدعنوانی گھناؤنا چیلنج، عوام کرپشن کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں اور ایک ایسے پاکستان کے لئے جدوجہد کریں جہاں قانون کی حکمرانی اور احتساب سب کے لئے یقینی ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے