اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال منشیات کے دھندے میں ملوث 62 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

08 Dec 2024
08 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری، دوران کارروائی 62 ہزار 268 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث 62268 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 54811 مقدمات درج کئے گئے۔

اسی طرح ملزمان کے قبضہ سے 34995 کلو گرام چرس، 6866 کلو گرام ہیروئن ، 1652 کلو افیون برآمد ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 447کلو آئس، 10 لاکھ 96 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا جبکہ لاہور کے منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 9392 چھاپے مارے گئے جس کے نتیجہ میں 9699 ملزمان گرفتار جبکہ 9391 مقدمات درج کئے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے