اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکار و ریپر طلحہ انجم نے عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑ دیا!مگر کیسے؟جانئے

07 Dec 2024
07 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار و ریپر طلحہ انجم نے عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024 میں پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی فنکار کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسپاٹی فائی کی جانب سے 2024 کے مقبول ترین پاکستانی فنکاروں، گانوں اور ٹرینڈز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ریپر طلحہ انجم پہلے نمبر پر، عمیر دوسرے، اور عاطف اسلم تیسرے نمبر پر ہیں۔رواں سال پاکستان میں مقامی موسیقی سننے والوں کی تعداد میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر سب سے زیادہ سنے جانے والے فنکاروں میں بھارت سے ارجیت سنگھ نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ان کے بعد پریتم، کرن اوجلا، شبھ، اور سدھو موسے والا ٹاپ فائیو میں موجود ہیں۔

پاکستان کے مقبول فنکاروں میں طلحہ انجم چھٹے، عمیر نویں، اور عاطف اسلم دسویں نمبر پر ہیں جو مقامی موسیقی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔2024 میں سب سے زیادہ سنا جانے والا مقامی گانا مانو اور انورال خالد کا ’جھول‘ رہا۔ بین الاقوامی گانوں میں انو جین کا ’حسن‘ سب سے زیادہ سنا گیا، جبکہ ’جھول‘ دوسرے اور انو جین کا ہی ’جو تم میرے ہو‘ تیسرے نمبر پر رہا۔

پاکستانی فنکاروں کے مقبول ترین البمز میں ہپ ہاپ، صوفی، اور پاپ کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملا۔ عمیر کا البم ’راک سٹار وِدآؤٹ اے گٹار‘ پہلے، طلحہ انجم کا ’اوپن لیٹر‘ دوسرے، اور عمران خان کا ’انفارگیٹ ایبل‘ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس فہرست میں نصرت فتح علی خان کا ’ریفارمڈ‘ اور عاصم اظہر کا ’بے مطلب‘ بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے