اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یونیسیف کی سفیر برائے اطفال صبا قمر کی جرمن قونصل خانے آمد، قونصل جنرل سے ملاقات

07 Dec 2024
07 Dec 2024

(لاہورنیوز) یونیسیف کی جانب سے پاکستان کی پہلی خاتون سفیر برائے اطفال صبا قمر کی جرمن قونصل خانے آمد، قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بچوں کے حقوق، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صبا قمر نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، قونصل جنرل نے کہا کہ جرمنی بچوں کے حقوق کیلئے ثابت قدم ہے، پاکستان میں بھی بچوں کے حقوق کیلئے کئے جانے والے کام قابل ستائش ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ ایک عالمی مسئلہ ہے، گلوبل وارمنگ کی روک تھام کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،جرمنی یونیسیف کو فنڈز کی فراہمی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، گزشتہ 3 سال کے دوران یونیسیف کو سب سے زیادہ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

جرمن قونصل جنرل کی جانب سے کراچی میں شجرکاری مہم کو مؤثر بنانے کیلئے صبا قمر کو بیج بھی فراہم کئے گئے، قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور درخت لگانے کی مہم کے حوالے سے بھی معاونت فراہم کی گئی ہے۔جرمن قونصل جنرل نے جرمنی کے قونصل خانے کی جانب سے شجر کاری اور آگاہی مہم میں حصہ لینے کی دعوت بھی دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے