اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماضی کے مقبول گلوکار اور معروف نعت خواں جنید جمشید کی 8 ویں برسی

07 Dec 2024
07 Dec 2024

(لاہور نیوز) ماضی کے مقبول گلوکار اور معروف نعت خواں جنید جمشید کی 8 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

پاکستان کے نامور پاپ سنگر اور نعت خواں جنید جمشید نے 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں آنکھ کھولی، انجینئرنگ کی ڈگری لینے کے بعد میوزک کے شعبے سے وابستہ ہو گئے، قسمت نے ابتدا میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، وائٹل سائنز گروپ میں بطور پاپ سنگر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، ان کا گیت دل دل پاکستان ہر زبان زد عام ہو گیا۔

سال 2004 میں جب جنید جمشید شہرت کی بلندیوں پر تھے، انہوں نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا، دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہو گئے اور تبلیغی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا، انہوں نے جتنی شہرت گلوکاری سے پائی اس سے کہیں زیادہ نعت خوانی میں اپنا مقام پیدا کیا، ان کی اپنی کہانی کی عکاسی کرتی نعت" میرا دل بدل دے " نے نوجوانوں میں خوب مقبولیت حاصل کی۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو حویلیاں کے مقام پر فضائی حادثے کا شکار ہو کر پروردگار کے روبرو پیش ہو گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے