اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز میں مقام پانے کیلئے کاشف محمود کو کن کٹھن مراحل سے گزرنا پڑا؟سینئر اداکار نےماضی سے پردہ اٹھا دیا

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز کے سینئر اداکار کاشف محمود نے شوبز انڈسٹری میں اپنی جدوجہد اور کامیابی کی داستان سنا دی۔

پاکستانی اداکار کاشف محمود نے حال ہی میں ایک پروگرام میں انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے طویل جدوجہد پر گفتگو کی۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات بطور ایکسٹرا کی اور سات سال تک اس حیثیت میں کام کیا اور مالی مشکلات برداشت کیں جبکہ وہ گھر کے بڑے بیٹے تھے اور ان پر کئی ذمہ داریاں تھیں۔

کاشف محمود نے بتایا کہ ان کا پہلا سین، جس میں ان کا چہرہ بھی نظر نہیں آیا، پی ٹی وی پر نشر ہوا اور وہ لوگوں کو بتاتے رہے کہ انہوں نے ڈرامے میں کام کیا ہے مگر انہیں پیچھے سے دکھایا گیا، تاہم انہوں نے محنت اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھا اور شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ 

کاشف محمود نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے مشہور ڈرامے ’آشیانہ‘ کو بنانے کے لیے قرض لیا تھا یہی نہیں بلکہ پہلا ڈراما بنانے کے لیے نہ صرف قرضہ لیا بلکہ گھر اور والدہ کے زیور تک ’گروی‘ رکھے، اگرچہ یہ ڈرامہ ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا لیکن چینل نے انہیں ادائیگی نہیں کی۔ بعد ازاں جب یہ ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر ہوا تو کاشف نے قرض کی رقم واپس کرسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے