اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہر بانو کوبولڈ ڈانس ویڈیوشیئر کرنا مہنگا پڑگیا،سوشل میڈیا صارفین کی اداکارہ پر شدید تنقید

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی اداکارہ مہر بانو بولڈ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔

رپورٹ کےمطابق میرے ہم نشین، بلا، میرے پاس تم ہو، چڑیلز اور ٹکسالی گیٹ جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مہربانو ان دنوں اپنی بولڈ ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں اور انہیں نامناسب لباس پہن کر ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 مہر بانو کی شادی ہدایت کار اور پروڈیوسر شہروز کاظم علی سے ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ اسکرین سے غائب ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتی ہیں۔ مہر بانو ڈانس کی شوقین ہیں جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ کلاسز بھی لی ہیں اور وہ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک اور ڈانس ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے آف وائٹ شارٹس کے ساتھ گرین ٹینک ٹاپ پہنا ہوا ہے۔ 

تاہم ان کی حالیہ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مہر بانو ہمیشہ ایک ہی طرح کے ڈانس مووز پیش کرتی ہیں اور ان کا لباس بہت بولڈ ہوتا ہے جو نا مناسب ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے