اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ رمشا خان کاوقت پر معاوضوں کی ادائیگی نہ ہونے پر پروڈیوسرز سے شکوہ

05 Dec 2024
05 Dec 2024

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ رمشا خان نے بروقت معاوضوں کی ادائیگی نہ ہونے پر پروڈسیرز سےاظہار شکوہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ رمشا خان  نے ایک پوڈ کاسٹ میں  گفتگو  کرتے ہو ئے  انڈسٹری میں معاوضے کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے  انکشاف کیا کہ یہ مسئلہ اس حد تک عام ہوچکا ہے کہ اداکاروں کو اپنی عزتِ نفس مجروح ہونے کا احساس ہونے لگا ہے۔

رمشا خان نے کہا کہ بروقت معاوضہ نہ دینا اداکاروں کی توہین کے مترادف ہے۔ بروقت ادائیگیاں صرف مالی مسئلہ نہیں بلکہ ان کی بقا کا معاملہ بھی ہے ،انہیں اپنے اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔ رمشا نے مزید بتایا کہ تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے

سے بچنے کے لیے وہ سیٹ پر جانے سے انکار کر دیتی ہیں اور جب تک کہ انہیں معاوضہ نہ دیا جائے وہ سیٹ پر نہیں جاتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے