اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور افسانہ نگار اور شاعر پطرس بخاری کو بچھڑے 66 برس بیت گئے

05 Dec 2024
05 Dec 2024

(لاہور نیوز) نامور مزاح نگار، افسانہ نگار اور شاعر پطرس بخاری کو بچھڑے 66 برس بیت گئے۔

پطرس بخاری یکم اکتوبر 1898ء کو پشاور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا، مشن ہائی سکول پشاور سے 15 برس کی عمر میں اعلیٰ نمبروں سے میٹرک میں کامیابی حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان چلے گئے، کیمبرج یونیورسٹی کے عمانویل کالج سے انگریزی ادب میں اول درجے میں سند حاصل کی۔

پطرس بخاری گورنمنٹ کالج لاہور کے شعبہ انگریزی کے پہلے صدر بھی رہ چکے ہیں، یکم مارچ 1947ء کو پطرس بخاری نے گورنمنٹ کالج لاہور کے پرنسپل کا عہدہ سنبھالا۔

جنوبی ایشیاء میں ریڈیو کے باقاعدہ قیام  نے پطرس بخاری کی انتظامی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو جلا بخشی، ریڈیو میں صوبہ پنجاب کے نمائندے کی حیثیت سے پطرس بخاری کو نامزد کیا گیا، انہیں یکم اگست 1949ء کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا، یہ وہ دور تھا جب بھارت کشمیر کا تنازع  لے کر اقوام متحدہ میں گیا اور فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ میں گرما گرم بحث کا مرکز بنا ہوا تھا۔

پطرس بخاری نے اپنی ادبی زندگی کا باقاعدہ آغاز سول اینڈ ملٹری گزٹ سے کیا، وہ عموماً تنقیدی مضامین لکھتے، اس کے لئے انہوں نے پیٹر واٹ کنز کا قلمی نام اختیار کیا تھا، پیٹر کے فرانسیسی تلفظ نے پیر احمد شاہ کو پطرس بنا دیا۔

2003ء میں حکومت پاکستان  نے پطرس بخاری کو ادبی و ثقافتی، تعلیمی، سفارتی خدمات کے صلے میں ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا، 5 دسمبر 1958 کو نیو یارک میں ان کا انتقال ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے