03 Dec 2024
(ویب ڈیسک) قومی فاسٹ باؤلر حسن علی جلد ایکشن میں واپس آنے کے لئے پُرامید ہیں۔
فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہنی کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے بعد ری ہیب بھی مکمل کر لیا ہے۔
حسن علی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد باؤلنگ بھی کر رہے ہیں اور فٹنس کے لئے بھرپور جم ایکسر سائز بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حسن علی کی دائیں کہنی کی سرجری رواں برس اگست کے آخر میں ہوئی تھی، حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔