30 Nov 2024
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ہے۔
چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کی عہدے کی معیاد 30 نومبر تک تھی، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو یکم دسمبر کو آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنا تھا۔
واضح رہے کہ جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے، آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔