اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: زخم سہہ لیں گے بےعزتی نہیں کرائیں گے: محسن نقوی مؤقف پر قائم

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہیں، ہم زخم سہہ لیں گے اپنی بےعزتی نہیں کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے اہم اجلاس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی آفیشلز سے بات کی ہے، چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی آفیشلز کوپاکستان کے واضح موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے مؤقف پر واضح انداز میں کھڑا ہے، ہم زخم سہہ لیں گے اپنی بےعزتی نہیں کرائیں گے۔

خیال رہےکہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے آئی سی سی نے 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ بلائی ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ میٹنگ آن لائن منعقد ہوگی اور تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے