29 Nov 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر جاگنا ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ظلم و زیادتی کا شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور رہے گا، پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔