اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈیری سیفٹی ٹیموں کی مالز کے فوڈ کورٹس کی چیکنگ، بھاری جرمانے عائد

28 Nov 2024
28 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے عبدالحق روڈ پر معروف مالز کے 23 فوڈ کورٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری آئل تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر شرجیل شاہد نے معروف مالز کے فوڈ کورٹس کی چیکنگ کی، نجی مالز کے فوڈ کورٹس میں 23 معروف برانڈز کی چیکنگ کی گئی، 2من ناقص استعمال شدہ آئل تلف اور 20لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے، اس دوران 2 کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص آئل کے استعمال پر معروف فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کئے، کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی، کھلے ڈرین، ناقص سٹوریج اور ٹوٹے اور فنگس زدہ فریزر میں اشیاء رکھی پائی گئیں، لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا ناقص آئل سے تیار اشیاء خورونوش کا استعمال دل کے عارضے میں مبتلا کر سکتا ہے، صحت مند خوراک کی فراہمی کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، زیادہ منافع کے لالچ میں شہریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے