(ویب ڈیسک)معروف اداکار اسد صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں تعلقات اور رنگ روپ کی بنیاد پر کاسٹنگ کی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں اسد صدیقی نے پاکستانیشوبز انڈسٹری اور اس کے مسائل پر کھل کر بات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اکثر لوگ ایک دوسرے کے سامنے میٹھے بول بولتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اب اداکاروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔
اسد نے انڈسٹری میں غلط کاسٹنگ کے رجحان پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکثر لوگوں کو ان کی رنگت یا دوست ہونے کی بنیاد پر کاسٹ کیا جاتا ہے، جو کہ میرٹ کے خلاف ہے اور یہ خامی اسکرین پر بھی واضح نظر آتی ہے۔اداکار نے انڈسٹری میں بہتری کے لیے آڈیشنز کے عمل کو متعارف کرانے کی تجویز دی اور ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں خود پروڈکشن کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔