اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا فیصلہ

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج کے خلاف بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور اسلحہ برآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد ملے ہیں، پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا، گزشتہ 7 دنوں میں گرفتار ہونے والے 610 شرپسندوں میں 37 افغان شرپسند بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پرتشدد مظاہرین سے 39 ہتھیار برآمد ہوئے جن میں جدید اسلحہ بھی شامل ہے، ان پرتشدد مظاہروں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 170 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے، پولیس کی 22 گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے ایک جیل وین کو آگ بھی لگائی گئی، پرتشدد مظاہروں کے دوران اسلام آباد سیف سٹی کے 22 ملین روپے کے 97 کیمروں کو نقصان پہنچا جبکہ پرتشدد مظاہرین کی جانب سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے