اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

افغان شہری این اوسی کے بغیر 31 دسمبرکے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے: نقوی

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان شہری این اوسی کے بغیر 31دسمبر کے بعد اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہماری ترجیح ایک ہی چیز پر ہے کہ زندگی کو رواں دواں کریں، سڑکیں کھل گئی ہیں، کچھ رہ گئی ہیں، اسلام آباد روٹین پر آچکا ہے،  گرفتار لوگوں سے متعلق چیف کمشنر اور آئی جی صاحب نے بتا دیا ہے، ایف 9 والا فلائی اوور ٹریفک کیلئے 60 دن سے پہلے کھول دیں گے، سی ڈی اے انڈر پاس پر بھی کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام افغان شہری 31 دسمبر کے بعد اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے، افغان شہریوں کو اسلام آباد میں رہنے کیلئے این او سی ڈی سی آفس سے لینا پڑے گا، این او سی کے بغیر 31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ لوگ عزت کے ساتھ چلے گئے ہیں وہ بہتر ہے، جب سے وہ بھاگے ایک دم پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا، کہا گیا 33ل اشیں ایک ہسپتال اور پتہ نہیں کتنی دوسرے میں ہیں، کل بھی کہا تھا کہ جو جاں بحق ہوا اس کا نام بتا دیں ابھی تک کوئی نام نہیں آیا، ہمارے کسی ایک پولیس والے کے پاس بھی پسٹل نہیں تھا، ان کو اپنی شرمندگی چھپانے کا اور کوئی طریقہ نہیں مل رہا، یہ ڈھونڈ رہے ہیں کہ کوئی ثبوت مل جائے، ہسپتال والے بھی کہہ رہے ہیں کہ ان کے لوگ صبح سے چکر لگا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو پتھر لگا ہے تو ہمیں بھی پتھر لگے ہیں، انہوں نے کتنی آنسو گیس کے شیل چلائے ہم سارا ڈیٹا شیئر کریں گے، اگر ان کا ایک بندا بھی مرا ہے تو کچھ تو ثبوت دیں، جو پچھلے 4 دن کی صورتحال ہے کابینہ کو بریف کرنا ہے، اگر یہ دوبارہ آنا چاہتے ہیں تو آجائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے