اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الحمدللہ نو مئی ’ٹو‘ کے پلان کو ناکام بنایا گیا ہے، مریم اورنگزیب

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(لاہور نیوز) سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے الحمدللہ نو مئی “ٹو “ کے پلان کو ناکام بنایا گیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا  نو مئی کو کارکنوں کو آگے لگا کر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، 26 نومبر کو کرائے کے دہشت گردوں اور اسلحے کے ساتھ رینجرز اور پولیس شہید کروائے، یہ ڈی چوک صرف رینجرز اور پولیس کی لاشیں لینے آئے تھے، 2014 میں بھی ڈی چوک قبریں کھودنے آئے تھے اور 2024 میں رینجرز اور پولیس کو شہید کر کے بھاگ گئے ہیں۔

 سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پولیس اور رینجرز کی شہادتوں کے ذمہ دار عمران خان، بشریٰ اور گنڈا پور ہیں، سر پر جو کفن باندھ کے آنے کا نعرہ لگا کر آئے تھے وہ پولیس اور رینجرز کو شہید کر کے بھاگ گئے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کرائے کے دہشت گرد اور اسلحہ لا کر ملک کو آگ لگا کر بلٹ پروف گاڑی میں بھاگ گئے، جو تین دن عوام نے دہشت گردی دیکھی وہ ہے پی ٹی آئی، یہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں” ہارڈنڈ کرمنلز “ کا گروہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا انقلاب دم دبا کے بھاگ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے