27 Nov 2024
(ویب ڈیسک) بجلی چوری کی بڑھتی شرح کا معاملہ سنگین ہوگیا، لیسکو نے ہائی لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے بڑھا کر 7 گھنٹے تک کر دیا۔
لیسکو نے ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذالعمل کر دیا ہے۔ لیسکو نے 2 سے لیکر 7 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے۔
شیڈول کے مطابق کمپنی میں 20 فیصد تک لائن لاسز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، 30 فیصد تک دو، 40 فیصد تک 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، اسی طرح 50 فیصد تک 5، 60 تک 6 جبکہ 60 سے زیادہ شرح ہونے پر 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران لیسکو کے فیڈرز پر لائن لاسز کی نشاندہی کی گئی ہے، لائن لاسز کی شرح سامنے آنے پر لیسکو کو مزید تین گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانا پڑا ہے۔