26 Nov 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کہیں ریلیف میسر نہ آ سکا۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیاں اور 3 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غفلت سے مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل حکومتی نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔
مارکیٹ میں پیاز 160 کے بجائے 220، ٹماٹر 320، لہسن 780، ادرک 600 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے، پھلوں میں کیلا درجہ اول 150 ، درجہ دوم 120 روپے درجن بیچا جا رہا ہے، سیب کالا کولو 320 ، امرود 150 ، انار بدانہ 780 ، خربوزہ 200 ،انگور سندر خانی 450 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔