اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اظہر علی پی سی بی یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ مقرر

22 Nov 2024
22 Nov 2024

(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈویلپمنٹ کے شعبے کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق یہ رول اظہر علی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہو گی،اس وقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں، ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔اس حوالے سے اظہر علی نے کہا ہے کہ میں اس اہم کردار کو نبھانے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور ُپرجوش ہوں، میں کلب اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ سمجھتا ہوں کہ مستقبل کے سٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کی ترقی کا اہم کردار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ٹیلنٹ کی شناخت کرنا اور اسے اعلیٰ ترین سطح پر بہترین کارکردگی کے تمام لوازمات سے آراستہ کرنا ہے۔خیال رہے کہ اظہر علی نے 2002ء میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے اپنے سفر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ سینئر ٹیم میں آئے۔2010 سے 2022ء تک کے کیریئر میں انہوں نے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈیز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اظہر نے 9 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے