اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 336.00 زندہ مرغی
  • 487.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا

22 Nov 2024
22 Nov 2024

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ  نے کیس کی سماعت کی، اس دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ کیس پہلے ہی سماعت کے لئے مقرر ہے، لاہور ہائیکورٹ اس کیس کو سننے کا اختیار نہیں رکھتی۔

جس پر جسٹس شاہد کریم  نے ریمارکس دیئے کہ آپ ایک اہم کیس میں دلائل دے رہے ہیں آپ کو مکمل طور پر آرگنائزڈ ہونا چاہئے تھا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو تمام عدالتی فیصلوں کی کاپی بنا کر تمام ججز کو دینی چاہئے تھی۔

بیرسٹر علی ظفر  نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی درخواست دی تھی جو مسترد کر دی گئی۔

جسٹس شاہد کریم  نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کی مرضی ہے کہ اس کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ سنے یا لاہور ہائیکورٹ۔

بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی کارروائی ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے