اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 336.00 زندہ مرغی
  • 487.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

22 Nov 2024
22 Nov 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔

محمد عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کرکے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر عمران خان کے برابر آگئے۔

محمد عباس نے یہ سنگ میل قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں لاہور بلیوز کی جانب سے کھیلتے ہوئے  فاٹا ریجن کے خلاف عبور کیا۔انہوں نے پہلی اننگ میں 22 اوورز میں 6 وکٹیں صرف 39 رنز دے کر حاصل کیں، جن میں 10 میڈن اوور بھی شامل تھے۔ْ دوسری اننگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے محمد عباس نے 35 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ویں بار10 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد عباس،  وسیم اکرم، وقار یونس اور عمران خان جیسے لیجنڈری فاسٹ بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

محمد عباس اس فہرست میں عمران خان کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ وقار یونس  14 بار اور وسیم اکرم 16 بار 10 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ محمد عباس رواں قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں،انہوں نے اب تک 31 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کی اوسط 14.39 اور اکانومی ریٹ صرف 2.35 ہے۔

محمد عباس نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ میڈن اوورز (60) بھی کیے ہیں۔

خیال رہے محمد عباس نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے