اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو شیئرکرنے کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مقدمے کے ملزم محمد شفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم محمد شفیق کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں،ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کرے۔

عظمیٰ بخاری کے وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا ملزم مقدمے میں براہ راست ملوث ہے، اسکے تین اکاؤنٹس سے فیک ویڈیو شیئر ہوئی، قانون کے تحت ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں لہذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

چیف جسٹس کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم کو شامل تفتیش کرکے موبائل کا فرانزک کرایا گیا تو فیک ویڈیو وائرل ہونا ثابت ہو گیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قرار دیا کہ کسی خاتون کی زندگی داؤ پر لگانے والا ملزم کیسے رعایت کامستحق ہو سکتا ہے؟ فیک ویڈیو وائرل کرکے خاتون کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔

عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے