اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(لاہور نیوز) ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج کر دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت جسٹس فاروق حیدر  نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت فراہم کی جائے۔

جسٹس فاروق حیدر  نے ریمارکس دیئے کہ میرا نقطہ نظر یہ نہیں ہے، میں ضمانت نہیں دے سکتا، میرے نزدیک ملزم کا ضمانت قبل از گرفتاری میں عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے، اگر مقدمات چھپائے گئے ہوئے تو متعلقہ ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

دوران سماعت محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان  پر درج مقدمات کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 62 کیسز درج کر رکھے ہیں۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے تمام رپورٹس کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے