20 Nov 2024
(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ نے اوقات کار کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 87 دکانیں اور 04 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے۔
مارکیٹس کو رات 8 بجے اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے کے بعد بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی، لاہور میں رات گئے تک کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 15 دکانوں کو سیل کیا گیا، تحصیل سٹی میں 10 دکانیں سیل کی گئیں، تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن میں 14 دکانیں اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کی گئیں۔
اس کے علاوہ تحصیل صدر میں 14 دکانوں اور 1 ریسٹورنٹ کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، تحصیل رائیونڈ میں 8 دکانوں اور 3 ریسٹورنٹس کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا اور تحصیل شالیمار میں 10 دکانوں کو خلاف ورزی پر سیل کیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی نے 11 دکانوں کو سیل کروایا۔
