اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: پاکستانی ابوبکرطلحہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(ویب ڈیسک) ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو کے بوائز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائزسنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں کوریا کے سیون جی نے جاپان کے یوٹا نشیکوری کو 6-4،  6-2 سے شکست دی، کوریا کے یونگ چائے اوہ نے پاکستان کے حمزہ رومان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-4، 7-6(4) سے ہرایا۔

اسی طرح دیگر میچز میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ اور کوریا کے منوو کم نے کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

گرلز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا اور کوریا کی آہین، چیئرین لی اور سو یونا نے اپنے حریفوں کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔

ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں پاکستان کے بلال عاصم اور احمد نائل قریشی کی جوڑی نے تھائی لینڈ کے پاتم لکسا کلپورن اور آریاپھول لیکول کو 6-2، 6-2 سے ہرایا۔

ٹورنامنٹ کے مزید میچز آج صبح 10 بجے شروع ہوں گے، پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پاکستان سمیت جاپان، چین، تھائی لینڈ، سری لنکا، کینیڈا، کوریا، جرمنی، قازقستان، مالدیپ، سنگاپور، امریکہ، بیلاروس اور روس کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے