اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیاسی جماعتیں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتی ہیں: علیمہ خان

19 Nov 2024
19 Nov 2024

(لاہور نیوز) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتی ہیں۔

اڈیالہ جیل کےباہر بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ24نومبرکوپرامن احتجاج ہمارا حق ہے، علی امین گنڈا پورنےاحتجاج سےمتعلق بانی پی ٹی آئی کو کو بریف کیا، بانی پی ٹی آئی سےبیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈا پور نے مذاکرات کے لیے اجازت مانگی ہے۔

عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ دروازے کھلے رکھتی ہیں،عمران خان نے کہا رول آف لا، مینڈیٹ واپسی، بےگناہ کارکنوں کی رہائی کے لیے بات کریں، بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کے لیے جمعرات تک کا وقت دیا ہے، جمعہ کا دن جشن میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشد کے ساتھ عندلیب عباس بھی جیل میں تھی، عندلیب عباس نے نو مئی کی مذمت کردی تو اسے رہائی مل گئیں، ڈاکٹریاسمین راشد نظریاتی ورکرہیں، کل عمران خان کی پیشی ہے اگر انہیں ضمانت مل جاتی ہیں تو بانی 24 نومبر کا احتجاج خود لیڈ کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے