جرم وانصاف
توڑ پھوڑ کیس: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
19 Nov 2024
19 Nov 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں، عدالت نے تھانہ مناواں کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کاہنہ جلسے کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔