19 Nov 2024
(لاہور نیوز) لاہوریوں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ سٹی ایریا میں کریک ڈاؤن کیا، 28 معروف فوڈ پوائنٹس اور بیکریوں کی چیکنگ کے دوران 9 کو 1 لاکھ 37 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے قوانین کی خلاف ورزی، صفائی کے ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا، سابق ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 9 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے، انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والے عناصر کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی۔