اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.22 قیمت فروخت : 38.29
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 288.49 قیمت فروخت : 289.01
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 344.96 قیمت فروخت : 345.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 172.77 قیمت فروخت : 173.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 191.77 قیمت فروخت : 192.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.06 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.22 قیمت فروخت : 902.84
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 291300 دس گرام : 249700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 267023 دس گرام : 228890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3278 دس گرام : 2814
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمنٹ میں تقاریر کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج

19 Nov 2024
19 Nov 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمنٹ میں تقاریر کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمنٹ میں تقاریر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

دوسری جانب آئینی بینچ  نے ایک واقعے پر 2 ایف آئی آرز کے اندراج کے کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ ایسے کیسز کے باعث زیر التواء کیسز کی تعداد 60 ہزار ہو چکی ہے، ہمیں 60 ہزار زیر التواء کیسز بار بار یاد کرائے جاتے ہیں، کیوں نہ آپ کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کریں؟ آپ تو پیشے سے وکیل ہیں، آپ بھی ایسے کیسز کریں گے؟

جسٹس محمد علی مظہر  نے کہا کہ صغریٰ بی بی کیس میں عدالت فیصلہ دے چکی ہے، دوسری ایف آئی آر کے اخراج کے لئے ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟

بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے دونوں درخواستوں کو خارج کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے