جرم وانصاف
جی ایچ کیو حملہ کیس: زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید سمیت 23 ملزم اشتہاری قرار
18 Nov 2024
18 Nov 2024
(لاہور نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔
اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو مذکورہ بالا احکامات جاری کئے گئے ہیں۔