اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے طبی بنیادوں پر ملزمہ کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی، عدالت نے سابق خاتون اول کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ملزمہ کی ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری اور اس کے ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے، بشریٰ بی بی کی عدم پیشی کے باعث عمران خان اور ان کی اہلیہ پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے