اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کے سی ٹی ڈی کے ٹریننگ کرنے والے اہلکاروں کو سپیشل الاؤنس نہ دینے کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے محمدشعیب ظفرسمیت200 سے زائد ملازمین کی درخواست پرسماعت کی، درخواستگزاروں کی جانب سے حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا پیش ہوئے۔

درخواست گزاروں کے وکلا نے اپنے دلائل میں کہا کہ سی ٹی ڈی کارپول اہلکاروں نے دوران ٹریننگ الاؤنس نہ دینے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالتی احکامات کے باوجود سی ٹی ڈی کارپول اہلکاروں کو الاؤنس نہیں دیا گیا۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو توہین عدالت کی درخواست پر جواب سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے