13 Nov 2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ فائزہ حسن کی جانب سے انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کیلئے اہم مشورہ دے دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنےایک انٹرویو میں فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ اداکاروں کو سیٹ پر ایک خاص ضابطہ اخلاق اپنانا چاہیے۔اداکاروں کو نظم و ضبط میں رہنا چاہیے،زیادہ تر اداکار اچھے رویے کے مالک ہوتے ہیں لیکن انہیں سیٹ پر سیلفیز لینے،غیر ضروری باتوں میں مشغول ہونے اور دوسروں کو نیچا دکھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ رویے پروفیشنل ماحول کے خلاف ہیں۔
فائزہ حسن نے ڈرامہ انڈسٹری کے ماضی اور حال کا موازنہ بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل انڈسٹری ایک منظم شعبہ بن چکی ہے اور پروڈکشن کوالٹی میں بھی بہتری آئی ہے۔ پہلے ہم خود اپنے کپڑے استری کرتے اور تسلسل کے نوٹس خود لکھتے تھے لیکن آج یہ کام پروفیشنل انداز میں ہوتا ہے۔