11 Nov 2024
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن اور گرینڈ ٹیچرز الائنس کے درمیان مذکرات کامیاب ،گرینڈ ٹیچرز الائنس نے احتجاج ملتوی کر دیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور گرینڈ ٹیچرز الائنس کے درمیان مذکرات کامیاب ہو گئے ہیں، گرینڈ ٹیچرز الائنس نے آج 11 نومبر کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔
اساتذہ کی جانب سے ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کیا گیا تھا، اساتذہ کی معطلیوں اور مستقلی کیلئے اساتذہ نے احتجاجی تحریک شروع کر رکھی تھی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی معطلیاں واپس لینے کی یقین دہانی کروائی ہے، اساتذہ کی جانب سے ہال روڈ پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاج کیا جانا تھا۔