(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد خواب ہو گیا، سبز مصالحہ جات، موسمی سبزیاں اور پھل قوت خرید سے باہر ہو گئے۔
اشیائے ضروریہ کے سرکاری دام بے لگام ہیں، منافع خوروں کی لوٹ مار بھی جاری ہے، سبزی منڈیوں، گلی محلوں اور پوش علاقوں میں الگ الگ ریٹ لسٹیں ہیں، دکاندار اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مزید مہنگی ہو گئیں، اوپن مارکیٹ میں پیاز اور ٹماٹر 200، ادرک 900 روپے فی کلو ہے، پالک 60 ، بھنڈی اور گاجر چائنہ 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
سرکاری نرخ نامہ میں 4 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، سیب درجہ اول 320 ، امرود 180 اور کھجور ایرانی 550 روپے فی کلو مل رہی ہے، کیلے درجہ اول 150 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب برائلر گوشت کی فی کلو سرکاری قیمت 36 روپے کمی کے بعد 497 روپے مقرر کی گئی ہے، فارمی انڈے مزید ایک روپیہ اضافے سے 331 روپے فی درجن ہو گئے۔
شہری کہتے ہیں سبزیاں، پھل سب کچھ مہنگا مل رہا ہے، ہر علاقے میں اشیاء کا مختلف ریٹ ہے۔