اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر اداکارہ اسما عباس نے والدین کو بیٹوں سے متعلق اہم نصیحت کردی

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اورمعروف اداکارہ اسما عباس نے والدین کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کو ذمہ داری اور خود مختاری سکھائیں۔

تفصیلات کےمطابق ایک سوشل میڈیا پیغام میں اسما عباس  نے پاکستانی ثقافت میں بیٹوں کے زیادہ لاڈ پیار پر تنقید کی جس سے ان میں خود کفالت کی کمی رہ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مرد تو اپنے لیے پانی کا گلاس بھی نہیں اٹھاتے، چاہے پانی ان کے پاس ہی کیوں نہ ہو۔ اسماء نے پاکستان اور دیگر ممالک میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ وہاں 18 سال کی عمر تک بچوں کو اپنے معاملات سنبھالنے اور کمانے کے قابل بنا دیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستانی والدین اپنے بیٹوں کے لیے اکثر بہانے بناتے ہیں، انہیں پڑھائی یا کم عمری کا عذر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کا اختیار ہوتا تو وہ 18 سال کی عمر میں اپنے بیٹوں کو کام اور پڑھائی دونوں کرواتیں۔

اسماء عباس نے زور دیا کہ گھریلو ذمہ داریوں میں بھی بیٹوں کی شمولیت ہونی چاہیے، تاکہ ان میں بنیادی زندگی کی مہارتیں پیدا ہو سکیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وقت ضائع کیے بغیر بیٹوں کو خود مختاری سکھائیں اور تربیت کے طریقے تبدیل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے