اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بے لگام، مارکیٹوں میں سبزیوں کے منہ مانگے دام

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بے لگام ہو گئیں جبکہ مارکیٹوں میں سبزیوں کی منہ مانگی قیمتوں پر فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کے نرخوں میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، ٹماٹر کے سرکاری نرخ 135 روپے کلو مقرر ہیں لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، پیاز کے نرخ 7روپے اضافے سے 142 روپے کلو پر پہنچ گئے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 160 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

لہسن کی سرکاری قیمت 10 روپے اضافے سے 635 روپے فی کلو ہو گئی لیکن مارکیٹ میں لہسن 800 روپے کلو تک پہنچ گئی، ادرک کے سرکاری نرخوں میں 100 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد ادرک چائنہ اور ادرک تھائی لینڈ کی قیمت 675 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں ادرک 900 سے 1000 روپے کلو تک بیچا جارہا ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت سات روپے کمی کے بعد 533 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ فارمی انڈے ایک روپے اضافے سے 330 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے