(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر ڈراموں کے منفی کردار کی وجہ سے گالیاں اور بد دعا دیتے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق اداکارہ اریج چوہدری کا اپنے ایک انٹرویو میں کہناتھا کہ میری اپنی شخصیت بہت مثبت ہے، حقیقی زندگی میں جن چیزوں کے خلاف ہوں، منفی کردار میں وہ سب سے زیادہ ہیں، اس لیے منفی کردار کو سمجھنا اور اس پر کام کرنا میرے لیے مشکل ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ختم ہونے والے مشہور ڈرامے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 'ڈرامے میں ایک میاں بیوی ہیں اور میں انہیں الگ کررہی ہوں، تو میں سوچتی تھی کہ میں کیا کر رہی ہوں ؟اور یہ میرے لیے ایک چیلنج تھا، جس کا میں نے بہت مختلف تجربہ کیا ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ 'جب تک لوگ مجھ سے نہیں ملے ہوتے تب تک وہ مجھے سوشل میڈیا پر منفی کردار کی وجہ سے گالیاں دے رہے ہوتے ہیں اور بد دعا دیتے ہیں، پھر مجھ سے ملنے کے بعد لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوجاتا ہے، وہ مجھے بولتے ہیں آپ بری لگتی نہیں ہیں۔