اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی چین سے 3.4 ارب ڈالر کے ایک اور قرضہ ری شیڈولنگ کی درخواست

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر کا ایک اور قرضہ دو سال کیلیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ قرضہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران میچور ہو رہا ہے، پانچ ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کا خسارہ پورا کرنے کیلیے 3.4ارب ڈالر کے اس قرض کی ری شیڈولنگ پاکستان کیلیے انتہائی اہم ہے، آئی ایم ایف نے اس خسارے کی نشاندہی ستمبر میں پیکیج پر دستخط کے موقع پر کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان چین کے ایکزم بینک سے سرکاری ضمانت پر لئے گئے قرضے کی واپسی میں دوسال کی توسیع کا خواہاں ہے، یہ قرضہ جس کا بڑا حصہ ریاستی ملکیتی اداروں کی جانب سے لیا گیا، اس میں توسیع کی پاکستان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں دوسری درخواست کی ہے۔ رابطے پر ترجمان وزارت خزانہ قمر عباسی اس سوال کا جواب نہ دیا کہ آیا چین قرضے کی ری شیڈولنگ پر راضی ہو گیا ہے کہ نہیں؟تاہم حکام ہمیشہ خاموشی سے مدد کرنیوالے چین کی ایک مرتبہ معاونت کیلئے پرامید ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ چینی ایکزم بینک کے قرضے نے اکتوبر2024 سے ستمبر2027کے درمیان میچور ہونا ہے، ان میں 75کروڑ ڈالر کا قرض رواں مالی سال میں میچور ہو رہا ہے، اس کا ری شیڈول ہونا پاکستان اور آئی ایم ایف کیلئے اہم ہے تاکہ وہ تصدیق کر سکیں کہ سات ارب ڈالر کا پروگرام مکمل طور پر فنڈڈ اور پاکستان کا قرض پائیدار ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سوموار کو اسلام آباد پہنچے گی، پانچ روزہ قیام کے دوران پروگرام کی اب تک کی کارکردگی اور پیش رفت پربات چیت کرے گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے