اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معاشی ترقی کیلئے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے: وزیر خزانہ

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے، اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن سے محصولات میں شفافیت آئے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ویون گروپ کے وفد نے ملاقات کی،وزیر خزانہ نے ٹیکس اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال وفاقی ٹیکس ریونیو میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے،ایف بی آر سسٹم میں اب تک 6 لاکھ نئے فائلر شامل کیے گئے ہیں، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8 سے 9 فیصد تک ہے جو بہت کم ہے، آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہونے تک تناسب 13.5 فیصد تک پہنچ جائے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے