اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کوئٹہ : ریلوے سٹیشن پردھماکا، 24 افراد جاں بحق، 53 زخمی

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر دھماکے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 53 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

حکام کے مطابق دھماکہ آج صبح ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر اس وقت ہوا جب وہاں مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،53 سے زائد زخمی اور 24 لاشوں کو اب تک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے پیش نظر سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ طبی امداد کے لئے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ  ریلوے سٹیشن پر دھماکا خودکش تھا جس میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے ۔

کمشنر کوئٹہ نے مزید کہا  کہ شہری بس اڈوں، سٹیشن اور رش والی جگوں پر جانے سے گریز کریں ، خود کش دہشتگرد کو روکنا انتہائی مشکل ہے ، دہشتگرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں، خودکش حملہ آور سٹیشن کے کھلے داخلی راستے سے اندر آیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچیں ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ  کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر خودکش لگتا ہے ، دھماکہ اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سے جانے کے لئے مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے 2 ٹرینیں روانہ ہونی تھیں جس میں چمن پیسنجر چمن اور جعفر ایکسپریس نے پشاور جانا تھا، دونوں ٹرینوں کے مسافر پلیٹ فارم پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دھماکے کی تحقیقات کا حکم  

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ واقعہ قابل مذمت، معصوم افراد کو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے، دہشتگردوں کا ہدف اب عام معصوم افراد ، مزدور بچے اور خواتین ہیں، معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد قابل رحم نہیں، دہشت گرد انسان کہلوانے کے لائق نہیں، انسانیت سے گر چکے ہیں اور حیوانوں سے بد تر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں، ان تک بھی پہنچیں گے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، بلوچستان سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے بھی کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی مذمت

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، قائم مقام صدر نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی اظہار افسوس کیا ہے۔

قائم مقام صدر نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا اور جاں بحق افراد کے ایصال ثواب، ورثاء کیلئے صبر جمیل، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے