(ویب ڈیسک) اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے بیگم کی بات پر عمل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
رپورٹ کےمطابق حال ہی میں فلک شبیر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے ایک نرالا مشورہ دیا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر گلوکار فلک شبیر کی اسٹوری پر درج تھا کہ’ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے دل کی سنیں اور پھر دماغ کی سنیں، پھر اچھی طرح غوروفکر کرنے کے بعد وہ کریں جو آپ کی بیگم کہتی ہے‘۔
واضح رہےکہ فلک شبیر اور سارہ خان نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی اور دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔فلک شبیر سارہ خان سے محبت اور اس کے اظہار کے نت نئے طریقوں کی خاطر مداحوں میں خاصے مقبول ہیں، وہ اکثرو بیشتر اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔