اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی چار قرار دادیں منظور کر لیں : دفتر خارجہ

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کو ایک اور کامیابی مل گئی، یو این کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی چار قرار دادیں منظور کر لیں۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات پر قرارداد کو منظور کر لیا۔

اسی طرح پاکستان کی علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں پر قابو پانے کی قرارداد بھی منظور کی گئی جبکہ غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی کے خلاف موثر بین الاقوامی اقدامات کی تکمیل کی قرارداد کو بھی منظور کر لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام قرار داد کو پاکستان نے پیش کیا جنہیں من وعن منظور کیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے