08 Nov 2024
(لاہور نیوز) سموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے لاہور میں 11 اور 12 نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11 اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔
سیکرٹری ماحولیات راجا جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ نمی والے بادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کا پہلا ٹرائل ہو گا، آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔