(لاہور نیوز) مہنگائی کی لہر برقرار ہے، برائلر کے دام پھر بڑھنے لگے۔
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، پولٹری مصنوعات کے دام میں اضافہ ہو گیا، برائلر گوشت 22 روپے مہنگا، فی کلو سرکاری قیمت 526 روپے مقرر ہو گئی، فارمی انڈے مزید دو روپے اضافے سے 327 روپے فی درجن ہو گئے۔
ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں، پرچون میں پیاز 160 ، ٹماٹر 150 ، ادرک تھائی 680 روپے فی کلو ہے، مٹر 250 روپے فی کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں، پھل بھی غریب کی پہنچ سے کوسوں دور ہیں، کیلے درجہ اول 140 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں، ناشپاتی 450 اور پپیتا 380 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
عوام کا کہنا ہے ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے، بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہیں۔
مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد بھی خواب ہو گیا، اشیائے ضروریہ مقررہ قیمتوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔